لندن،9ڈسمبر(ایجنسی) جرمن اور مغربی ویب سائٹوں نے ایک کلپ نشر کیا ہے جس میں ایک نوجوان نے جمعرات کے روز میٹرو اسٹیشن کے اندر ایک لڑکی کی پُشت پر اُس وقت لات رسید کر دی جب وہ سیڑھیاں اتر رہی تھی۔ چونکا دینے والے وڈیو کلپ میں یہ حملہ نسل پرستانہ وجوہات کا شاخسانہ نظر آتا ہے۔
زبردست طاقت کے ساتھ لات لگنے کے نتیجے میں 26 سالہ لڑکی سیڑھیوں سے گر کر
زخمی ہوگئی۔ اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا اور اس کی حالت مستحکم ہے۔
برلن میں لیبر پارٹی کے ترجمان بنیامین جنرو نے میٹرو اسٹیشن میں نصب سکیورٹی کیمروں کے ذریعے ریکارڈ ہو جانے والے اس منظر کو "وحشیانہ" قرار دیا۔
لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔